دِل آنے Ú©Û’ ÚˆÚ¾Ù†Ú¯ بھی نِرالے ہوتے ہیں۔ ذات پات، امیری غریبی، خوبصورتی بَد صورتی، Ø+یثیّت دیکھے بغیر ہی کیوپڈ کا دیوتا اپنا نشانہ تاک کر تِیر چلا دیتا ہے اور پھر رومیو جولیٹ، لیلیٰ مجنوں، شیریں فرہاد، وامق عذرا، سوہنی مہینوال، ہیر رانجھا وغیرہ Ú©ÛŒ داستانیں جَنم لیتی ہیں۔ میں بھی اپنی اس عارضی زندگی میں کئی ایک واقعات کا چشم دِیدہ ہوں۔ میں نہیں سمجھتا کہ ایسے عشق Ùˆ Ù…Ø+بت Ú©Û’ قصے، واقعات Ù„Ú©Ú¾Ù†Û’ یا پھر دُہرانے Ú©Û’ قابل ہوتے ہیں کیونکہ ایسا Ú©Ú†Ú¾ ہر دَور، زمانے، شہر، گلیوں، Ù…Ø+لّوں میں ہوتا رہتا ہے۔
دو مخالف جنس یعنی عورت Ùˆ مرد، جہاں کہیں ہونگے وہاں ایسے کام تو ہوتے رہینگے۔ آنکھ، دِل، جذبات تو اپنا کام کرتے رہینگے۔ تعجّب Ùˆ Ø+یرت تو وہاں ہوتی ہے جہاں بظاہر دِل لگانے یا نظر Ú©ÛŒ چوٹ کھانے Ú©ÛŒ گنجائش سِرے سے ہوتی ہی نہیں۔ جیسے کہتے ہیں کہ گنجی نہائے Ú¯ÛŒ کیا، Ù†Ú†ÙˆÚ‘Û’ Ú¯ÛŒ کیا؟ لیکن کبھی کبھی اور کہیں کہیں یہ اَن ہونیاں بھی ہو کر رہتی ہیں۔ بلکہ بڑے دھڑلّے سے ہوتی ہیں۔ پھر سب Ú©Ú†Ú¾ دیکھ کر یہ کہنا پڑتا ہے کہ واقعی عشق اندھا ہوتا ہے۔

پِیا رنگ کالا از بابا Ù…Ø+مد ÛŒØ+یٰی خان